جمعرات 1 اکتوبر 2026 - 12:29
مولوی افتخار حسین انصاری کی 12ویں برسی پر کشمیر بھر میں قرآن خوانی اور مجالس

حوزہ/ معروف عالم دین، سیاسی رہنما اور سماجی شخصیت مولوی افتخار حسین انصاریؒ کی 12ویں برسی کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور مجالس کا انعقاد کیا گیا، جن میں علمائے کرام، ذاکرین، دینی و سماجی شخصیات اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین، سیاسی رہنما اور سماجی شخصیت مولوی افتخار حسین انصاریؒ کی 12ویں برسی کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور مجالس کا انعقاد کیا گیا، جن میں علمائے کرام، ذاکرین، دینی و سماجی شخصیات اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن سے وابستہ 97 مدارس میں مولوی افتخار حسین انصاریؒ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ نجف اشرف اور قم میں بھی ان کی یاد میں قرآن خوانی اور دعائیہ مجالس منعقد ہوئیں۔

سری نگر کے زڈی بل علاقے میں واقع بابا مزار پر مولوی افتخار حسین انصاریؒ کے مزار پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور ذاکرین نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

مولوی افتخار حسین انصاری کی 12ویں برسی پر کشمیر بھر میں قرآن خوانی اور مجالس

بعد ازاں امام بارگاہ شادی پورہ، سمبل میں مختلف مجالس کا انعقاد ہوا۔ پہلی مجلس سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا مرزا یعسوب عباس نے خطاب کیا۔ انہوں نے مولوی افتخار حسین انصاریؒ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد مرحوم مولانا مرزا محمد اطہر اور مولوی افتخار حسین انصاریؒ نے لکھنؤ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی تھی۔

انہوں نے مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام کی حیات، تعلیمات اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے عدل، علم، شجاعت اور خدمتِ خلق کی اہمیت بیان کی۔

مولوی افتخار حسین انصاری کی 12ویں برسی پر کشمیر بھر میں قرآن خوانی اور مجالس

آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی کے ہندوستان میں نمائندے اور ممبئی کی مرکزی خوجہ مسجد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام مولانا سید احمد علی عابدی نے بھی مجلس سے خطاب کیا۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کا پیغام بیان کرتے ہوئے شیعہ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کو اس قدر تعلیم یافتہ بنایا جائے کہ ہندوستان میں شیعہ مسلمان سب سے زیادہ تعلیم یافتہ طبقات میں شمار ہوں۔

مولوی افتخار حسین انصاری کی 12ویں برسی پر کشمیر بھر میں قرآن خوانی اور مجالس

اس موقع پر آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے معاشی طور پر کمزور 25 خاندانوں کے جوڑوں کی اجتماعی شادی کا بھی اعلان کیا، جو نومبر کے آخر تک مولوی افتخار حسین انصاریؒ کی یاد میں منعقد کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha